[]
نئی دہلی: ریاست اترپردیش کے غازی آباد میں ایک کم عمر لڑکی پر آوارہ کتوں نے حملہ کردیا۔اسکول سے گھر لوٹنے والی ایک لڑکی پر 6 کتوں نے حملہ کردیا۔خوش قسمتی کی بات یہ ہے کہ وہاں سے گزرنے والے ایک شخص نے کتوں کو بھگا کر اس بچی کی جان بچ جائے۔یہ واقعہ راج نگر ایکسٹینشن کی ایک سوسائٹی میں پیش آیا۔
کتے جب بچی پر ٹوٹ پڑے تو وہ رونے لگی اور ادھر ادھر دوڑتے ہوئے اس نے کتوں سے بچنے کی کوشش کی لیکن کتے اس کا پیچھا کرتے رہے۔ کتوں نے بھونکتے ہوئے بچی کو چاروں طرف سے گھیر لیا تھا۔ اس دوران ایک موٹر سائیکل سوار نے جو وہاں سے گزررہا تھا اس نے کتوں کو بھگایا اور لڑکی کی جان بچائی۔ مقام واقعہ کے قریب نصب سی سی ٹی وی کیمرے میں یہ پورا منظر قید ہو گیا جو تیزی کے ساتھ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔
مقامی افراد کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکل سوار ڈیلیوری بوائے بروقت وہاں پہنچ کر لڑکی کی مدد نہیں کرتا تو شاید وہ کتوں کے حملے میں بری طرح سے زخمی ہو جاتی۔ بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے کتوں سے بچی کی جان بچانے پر فوڈ ڈیلیوری بوائے کی ہر طرف سے ستائش کی جا رہی ہے۔
A group of dogs attacks a minor in ghaziabad up pic.twitter.com/BKHpl6bcRv
— urduleaks news (@UrduleaksN87793) August 5, 2023