13 سالہ لڑکی کی عصمت ریزی کے بعد بہیمانہ قتل، ملزم معین احمد گرفتار

[]

حیدرآباد: میلار دیوپلی علاقہ میں شادی شدہ عاشق نے کنواری لڑکی کی عصمت ریزی کے بعد اس پر پتھر ڈال کر قتل کردیا۔ پولیس نے بتایا کہ کاٹے دن درگا نگر علاقہ میں 13 سالہ لڑکی کو الیکٹریشن معین احمد نے آج صبح کی اوّلین ساعتوں میں وزنی پتھر سے حملہ کرکے قتل کردیا۔

 پولیس ذرائع نے بتایا کہ ملزم معین احمد شادی شدہ اور بچے والا شخص ہے۔ وہ لڑکی پر شادی کرنے کے لیے دباؤ ڈال رہا تھا، تاہم لڑکی کی جانب سے انکار کردیا گیا تھا۔

کل رات دیر گئے ملزم نے لڑکی کو سنسان علاقہ میں لے جاکر وزنی پتھر سے حملہ کرکے قتل کردیا۔ میلار دیو پلی پولیس قتل کی اطلاع ملتے ہی مقامِ واردات پر پہنچ گئی اور سراغ رساں ٹیم کو طلب کرلیا اور ملزم کو حراست میں لے لیا۔ مزید تحقیقات جاری ہیں۔ پولیس نے اس سلسلہ میں قتل کا مقدمہ درج کرلیا۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *