ایس آئی او حیدرآباد کے زیراہتمام میڈیا برادری کیلئے دعوتِ افطار

[]

حیدرآباد: اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن(ایس آئی او) حیدرآباد کی جانب سے میڈیا برادری کے لیے ہر سال کی طرح اس سال بھی دعوتِ افطار کا اہتمام کیا گیا جس کا مقصد میڈیا برادری میں باہمی تعلقات کو پروان چڑھانا اور ملی و ملکی مسائل پر متحد طور پُرمغز گفتگو کے ذریعہ اپنا بیانیہ پیش کرنا ہے۔

اس دعوتِ افطار میں ممتاز صحافی سید فاضل حسین پرویز ایڈیٹر ان چیف گواہ اردو ویکلی کے علاؤہ جناب حامد محمد خان رکن تاسیسی ایس آئی او، برادر محمد فراز احمد اسٹیٹ سکریٹری ایس آئی او تلنگانہ، حافظ حماد الدین سٹی صدرودیگر نے شرکت کی۔

اس موقع پر ایس آئی او کی جانب سے چلائی جارہی بائیکاٹ مہم سے واقف کروایا گیا اور غزہ میں جاری فلسطینیوں کی نسل کشی اور اسرائیلی فوج کی ظلم وتشدد کے خلاف آواز اٹھانے کی اپیل کی گئی۔ساتھ ہی اس بربریت میں ساتھ دینے والی کمپنیوں کے پراڈکٹس کا مکمل بائیکاٹ کرنے پر زور دیا گیا۔

لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر ایس آئی او کی جانب سے جاری کردہ طلبہ کے منشور کی وضاحت کی گئی۔ طلباء برادری کے مطالبات پر آواز اٹھانے کی اپیل کی گئی۔ ملک کے حالات خاص طور پر جنوبی ہند کے بدلتے حالات پر روشنی ڈالی گئی۔

 اس ضمن میں تعمیری راہیں ہموار کرنے پر زور دیا گیا۔میدانِ صحافت میں مسلمانوں کی گھٹتی تعداد پر تشویش کا اظہار کیا گیا اور نئی نسل کو صحافتی میدان میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے پر ترغیب دی گئی۔ اس ضمن میں صحافتی میدان میں موجود مختلف کیریئر مواقع پر گفتگو کی گئی۔

علاوہ ازیں ایس آئی او کے مقصد اور ملک میں جاری اس کی خدمات سے مہمانان کو واقف کروایا گیا۔آخر میں مہمانانِ خصوصی کی مختصر تقریر اور سوال و جواب سیشن کے بعد حافظ محمد حماد الدین، سٹی صدرکے جانب سے کلماتِ اظہارِ تشکر اور مہمانوں کی ضیافت کے ساتھ اس نشست کا اختتام عمل میں لایا گیا۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *