[]
مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، لبنانی تنظیم حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصراللہ نے عالمی یوم القدس کے موقع پر دنیا بھر کے مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ غزہ کے فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرنے کے لئے ریلیوں اور احتجاجی مظاہروں میں شرکت کریں۔
اولین شب قدر کے موقع پر اپنے خطاب میں نصراللہ نے یوم القدس کو زندہ رکھنے پر زور دیا جو رمضان المبارک کے آخری جمعہ المبارک کو منایا جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس سال رمضان المبارک کے موقع پر فلسطینی عوام نہایت ہی مشکلات کا شکار ہیں۔ ایک طرف فلسطینی عوام صہیونی مظالم کا شکار ہورہے ہیں تو دوسری جانب فلسطینی مجاہدین مختلف محاذوں پر صہیونی فورسز سے نبردآزما ہیں۔
سید حسن نصراللہ نے یمن، شام، عراق، اور لبنان میں فلسطین کی حمایت کرتے ہوئے لڑنے والے مجاہدین کے لئے خصوصی دعا کرنے کی اپیل کی۔ شب قدر دعا اور راز و نیاز کی رات ہے لہذا اس رات عالمی استکبار کے مظالم کا شکار فلسطینی بھائیوں کو ہرگز فراموش نہ کیا جائے۔