گیان واپی مسجد احاطہ میں اے ایس آئی سروے کا دوسرا دن

[]

وارانسی: گیان واپی مسجد احاطے میں اے ایس آئی کو سائنٹفک سروے کرنے سے روکنے کی انجمن مساجد انتظامیہ کمیٹی کی عرضی جمعہ کو سپریم کورٹ سے خارج ہونے کے بعد ہفتہ کو انجمن نے اے ایس آئی ٹیم کی معاونت میں آگے آئی اور مسجد احاطے کا تالا کھول کر سروے میں ٹیم کا تعاون کیا۔

اے ایس آئی ٹیم کے 30سے زیادہ اراکین صبح تقریبا آٹھ بجے مسجد احاطے میں داخل ہوئے۔ انجمن مساجد انتظامیہ کمیٹی کے جوائنٹ سکریٹری ایس ایم یاسین اور اس کے دو کیل ممتاز احمد اور محمد اخلاق سروے ٹیم کے ساتھ رہے۔ ہندو فریق کے وکیل مدن موہن یادو نے کہا کہ احمد نے مسجد کے تالے کھولے جس کے بعد ٹیم مسجد احاطے کے اندر داخل ہوئی۔

مسجد احاطے میں اے ایس آئی سروے کا یہ دوسرا دن ہے۔ اس دوران سیکورٹی کے چاک و چوبند انتظام رہے۔ ہفتہ کو بھی گودولیا سے میداگن تک گاڑیوں کی آمد ورفت روک دی گئی تھی۔

 صبح 8بجے سے جاری سروے دوپہر 12:20بجے تک چلا اور کچھ دیر وقفہ کے بعد دوپہر دو بجے سے شام پانچ بجے تک سروے کا کام جاری ہے۔ گیان واپی مسجد احاطے اور اس کے آس پاس مقامی پولیس، پی اے سی اور آر اے ایف کے جوانوں کو تعینات کیا گیا تھا۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *