منی پور، نوح، گروگرام تشدد اقلیتوں کو خوف زدہ کرنے کا حربہ: مشتاق ملک

[]

حیدرآباد: منی پور، نوح میوات، گروگرام ہریانہ کے فسادات ایک منصوبہ بند سازش اور اقلیتوں کو خوف زدہ کرنے کا منصوبہ ہے۔ مساجد کا جلایا جانا، امام کو شہید کرنا، کروڑہا روپے کی املاک کو جلاکر خاکستر کرنے والے دہشت گرد ہیں۔

ٹرین میں چن چن کر مسلمانوں کو ریلوے پروٹیکشن گارڈ نے مارا یہ نفرت کا زہر باٹنے کا نتیجہ ہے۔ محمد مشتاق ملک صدر تحریک مسلم و شرعی فیصلہ بورڈ نے اپنے صحافتی بیان میں کہا کہ ملک میں فرقہ پرستی کے زہر کو پلاکر نفرت کی آگ لگانے کے منصوبے ہیں۔

سابقہ گورنر ستیہ پال ملک کے بیان کو گہرائی سے غور کرنے کی ضرورت ہے کہ 2024ء کے انتخابات سے قبل ہوسکتا ہے ملک میں بی جے پی، آر ایس ایس 100مقامات پر فسادات کروائے گی یا پھر رام مندر جو جنوری میں عام لوگوں کے لئے کھولا جائے گا بم کا حملہ کیا جائے گا۔

اس کے خلاف ملک کی عوام بالخصوص مسلمانوں کو چوکس و چوکنا رہنا چاہئے اور مال، جان، مساجد، مدارس کی حفاظت کے لئے دستوری و قانونی حفاظت ِخود اختیاری کی منصوبہ بندی کرنی چاہئے۔ نفرت و فرقہ پرستی کا زہر،آزادی سے یہ قوتیں باٹتی رہی ہیں۔

خوفزدہ ہونے یا مایوس ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ باطل کے پاس اقتدار کی قوت ہوگی، ہتھیار لے کر وہ جلوسوں میں آرہے ہوں گے، مگر وہ سب باطل ہیں اور باطل ختم ہونے ہی کے لئے ہے۔ حوصلہ، ہمت، مقابلہ، صبر آج مظلوم مسلمانوں کے لئے ضروری ہے۔

حالات کا مقابلہ کرنے کی طاقت ہم میں بھی ہے اور ملک کے بے شمار انصاف پسند ہندو اس لڑائی میں آپ کی حمایت اور حق کے لئے موجود ہیں۔ کچھ لوگ مایوس کرنے کا پروپگنڈہ کررہے ہیں، مسلمان نہ گھبراتا ہے، نہ مایوس ہوتا ہے۔ دین ہم کو تدابیر بتلاتا ہے۔

ایک ہزار سال سے زیادہ کی تاریخ اس ملک میں ہم رکھتے ہیں، چند سالوں کے شیطانی کھیل آپ کا کچھ نہ بگاڑ سکیں گے۔ جناب محمد مشتاق ملک نے اپیل کی کہ ہم آپس میں متحد ہوں اور فکر صحیح کے ساتھ حالات کا مقابلہ کریں۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *