[]
محکمہ تعلیمات کی ممتاز علمی و ادبی شخصیت و شریک بانی ننھی گلہری فاؤنڈیشن شاہد علی حسرت کے فرزند ماسٹر محمد علی حسین نے چھ سال کی عمر میں خداے وحدہ لا شریک کے کرم سے اور نبی آخر الزماں حضرت محمد مصطفی صلی اللہ تعالی علیہ وسلم کے فرمان کو پورا کرتے ہوئےاپنا پہلا روزہ رکھا۔
واضح رہے کہ ماسٹر محمد علی حسین کمسنی میں ہی روزآنہ حدیث کی تعلیم کرتے ہیں اور حال ہی میں انہوں نے قرآن مجید بھی شروع کیا ہے اور تجوید سے تلاوت بھی کرتے ہیں۔
ماسٹر محمد علی حسین کی گل پوشی کرتے ہوئے دادا شیخ صادق علی، والدہ سیدہ مہر افشاں چچا حافظ شیخ مجاہد علی واہلیہ، شیخ جاوید علی و اہلیہ شیخ ناہد علی، پھوپھا سراج الدین عبداللہ واہلیہ ، ماموں سید شاہ غلام تنویر و سید شاہ غلام جاوید ، خالہ جان صاحبین اور خاندان کے دیگر افراد نے مبارکباد دی ہے اور دعا دی ہے کہ اللہ پاک ننھے شہزادے کو مزید ترقیات سے نوازے اور دین کے شوق میں مزید اضافہ فرمائے تقوے اور طہارت کی زندگی نصیب فرمائے اور نظر بد سے محفوظ فرمائے۔
اس موقع پر ماسٹر محمد علی حسین کواردو لیکس کی جانب سے دعا دی جاتی ہے کہ اللہ تبارک و تعالی اس لڑکے کو دنیا و آخرت میں خوب ترقی عطا فرمائے اور علم نافع ،حافظ و عالم بنائے اور عصری تعلیم میں بھی اس کو خوب ترقی عطا فرمائے اآمین یا رب العالمین