ایران جون کے وسط میں ظفر 2 اور پایا سیٹلائٹ خلاء میں بھیجے گا، سربراہ ایرانی خلائی ایجنسی

مہر نیوز کے مطابق، ایران کی خلائی ایجنسی کے سربراہ حسن سالاریہ نے تہران میں نامہ نگاروں کو بتایا کہ ملک دو سیٹلائٹس، ظفر 2 اور پایا مدار میں بھیجے گا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ دونوں سیٹلائٹس جون کے وسط میں لانچ کئے جائیں گے۔

حسن سالاریہ نے کہا کہ ایران عشرہ  فجر کے دوران اسلامی انقلاب کی سالگرہ کے موقع پر کچھ اہم منصوبوں کی نقاب کشائی کرے گا۔

 انہوں نے کہا کہ پارس 3 سیٹلائٹ اس وقت تعمیر کے مرحلے میں ہے جب کہ “ناہید 1” اور “ناہید 2” کے فلائٹ پروٹو ٹائپ پچھلے سال سامنے آئے تھے، جنہیں جلد ہی لانچ کیا جائے گا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *