ونڈے ورلڈکپ میں شکست کیلئے روہت اور دراویڈ ذمہ دار: کیف

[]

ممبئی: ہندوستانی ٹیم نے ونڈے ورلڈکپ 2023 میں زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔ تاہم روہت شرما کی قیادت میں ٹیم کو فائنل میں عبرتناک شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ اب سابق بلے باز محمد کیف نے فائنل کی پچ کے حوالے سے بڑا انکشاف کیاہے۔

 تجربہ کار کھلاڑی نے بتایاکہ انہوں نے پچ کا رنگ بدلتے دیکھا ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے ورلڈ کپ میں شکست کا ذمہ دار روہت شرما اور راہول دراویڈ کو ٹھہرایا۔ محمد کیف نے بتایاکہ ہندوستان کا مقابلہ آسٹریلیا سے تھا۔ کپتان اور کوچ نے پچ کو اس قدر سست بنایاکہ خود پر بوجھ بن گیا۔

ہندوستان کی میزبانی میں ورلڈکپ 2023 میں ٹیم انڈیا نے فائنل سے پہلے تمام میچ جیت لیے تھے۔ تاہم فائنل میچ میں ٹیم کو آسٹریلیا کے ہاتھوں 6 وکٹوں سے شکست ہوئی۔ پیاٹ کمنز کی قیادت میں آسٹریلیا نے چھٹی بار ٹائٹل پر قبضہ کیا۔

کیف نے کہاکہ میں وہاں 3 دن تک تھا، ہم نے وہاں سے بہت سارے لائیو شوز کیے۔روہت شرما اور راہول دراویڈ دونوں شام کو آئے، پچ کے ارد گرد گھومے، اگلے دن وہ پھر آئے اور ادھر ادھر گھوم رہے تھے‘ ایک گھنٹہ وہاں باتیں کرتے رہے۔ یہ مسلسل 3 دن تک ہوتا رہا۔

 ہندوستان کیلئے 125 ونڈے میچ کھیلنے والے محمد کیف نے کہاکہ گھریلو سرزمین کا فائدہ اٹھانے کیلئے ہندوستان نے پچ کو اس قدر سست بنایاکہ یہ شرط ان پر الٹا ثابت ہوئی۔ کیف نے مزید کہاکہ میں نے پچ کا رنگ بدلتے دیکھا ہے۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *