[]
نئی دہلی: سی اے اے(شہریت ترمیمی قانون) کے نفاذ پرروک لگانے کیرالا نے سپریم کورٹ میں تازہ درخواست داخل کی ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ یہ قانون بھیدبھاؤ پر مبنی ہے اور سیکولرازم کے اصولوں کے مغائر ہے۔
سی اے اے قواعد کو غیردستوری قراردیتے ہوئے ریاستی حکومت نے کہا کہ مذہب اور ملک کو بنیاد بنانا‘ بھیدبھاؤ‘ نامعقول اور سیکولرازم کے اصولوں کے مغائر ہے۔
حکومت کیرالا نے کہا کہ 2019ء کے قانون کو لاگوکرنے میں مرکز کا عجلت نہ کرنا اس پرروک لگانے کی معقول وجہ بن سکتا ہے۔ اس نے سی اے اے کو من مانی قراردیا۔