ریسٹورنٹ میں ماؤتھ فریشنر کے استعمال کے بعد لوگوں کو خون کی اُلٹیاں ہونے لگی،(ویڈیو وائرل)

[]

لکھنؤ: گروگرام ماؤتھ فریشنر معاملہ میں پہلی گرفتاری ہوئی ہے۔ ماؤتھ فریشنر کے طور پر خشک برف فراہم کرنے والے ریسٹورنٹ کے منیجر کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔دراصل کچھ لوگوں نے کیفے میں کھانا کھانے کے بعد ماؤتھ فریشنر کھایا تھا۔ اس کے بعد اسے خون کی قے آنے لگی۔

اس کے علاوہ ان لوگوں نے منہ میں جلن کی شکایت بھی کی۔ ان پانچوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا، جن میں سے دو کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ پولیس نے متاثرین کی شکایت پر کیفے کے مالک کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ اب ریسٹورنٹ کے منیجر کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔

اس معاملہ میں کارروائی کرتے ہوئے گروگرام پولیس ٹیم نے سیفائر 90 لا فورسٹا ریسٹورنٹ کے منیجر کو گرفتار کیا ہے۔ ملزم منیجر کا نام گگندیپ سنگھ ہے، وہ کیرتی نگر، دہلی کا رہنے والا ہے۔

 پولیس کی پوچھ تاچھ کے دوران ملزم نے بتایا کہ ریسٹورنٹ کے عملہ کی جانب سے پیش کی جانے والی خشک برف سے 5 افراد کی طبیعت بگڑ گئی۔ پولیس نے بتایا کہ اسپتال میں داخل پانچ افراد میں سے تین کو فارغ کر دیا گیا ہے اور دو ابھی بھی زیر علاج ہیں۔ ملزم منیجر کو آج عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

آپ کو بتا دیں کہ انکت کمار اپنی بیوی اور دوستوں کے ساتھ گروگرام کے سیکٹر 90 میں واقع لافورسٹا کیفے میں ڈنر کرنے گئے تھے۔ انکت کمار نے کیفے کے اندر سے ایک ویڈیو ریکارڈ کی ہے، جس میں ان کی اہلیہ اور ان کے تمام دوست درد اور تکلیف کی وجہ سے روتے اور چیختے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ماؤتھ فریشنر کے استعمال کے بعد ایک آدمی ہوٹل کے فرش پر قئے کررہا اور دوسری طرف ایک خاتون برف کا استعمال کرتی ہے اور بار بار کہتی ہے کہ منہ جل رہا ہے۔





[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *