لوک سبھا انتخابات 2024، بی جے پی کی پہلی فہرست جاری

[]

نئی دہلی: بی جے پی نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے لیے امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کر دی ہے۔ پہلی فہرست میں 195 ناموں کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس فہرست میں زیادہ تر نام اتر پردیش کے ہیں۔ پارٹی نے اتر پردیش سے 51 امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا ہے۔

 وزیر اعظم نریندر مودی ایک بار پھر اتر پردیش کی وارانسی لوک سبھا سیٹ سے الیکشن لڑیں گے۔ اس کے علاوہ، بی جے پی نے 34 کابینہ اور ریاستی وزراء پر دوبارہ اعتماد ظاہر کیا ہے۔ لوک سبھا اسپیکر اوم برلا اور دو سابق وزرائے اعلیٰ بھی اس فہرست میں شامل ہیں۔ اس کے علاوہ 28 خواتین کو بھی ٹکٹ دیا گیا ہے۔

بی جے پی کی پہلی فہرست جاری کرتے ہوئے بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری ونود تاوڑے نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے بی جے پی کے لیے 370 اور این ڈی اے کے لیے 400 سیٹوں کا ہدف رکھا ہے۔ ہم نے پچھلے چند مہینوں میں این ڈی اے کو وسعت دی ہے۔ یقین ہے کہ ہم دوبارہ حکومت بنائیں گے۔

اس فہرست میں بی جے پی نے ہر طبقے کا خیال رکھا ہے۔ پارٹی نے ایس سی 27، ایس ٹی 18 اور او بی سی کے 57 امیدواروں کو اپنا امیدوار بنایا ہے۔ ساتھ ہی اس فہرست میں 50 سال سے کم عمر کے 47 امیدوار شامل ہیں۔

ان ریاستوں سے بی جے پی کے 195 امیدوار ہیں

  • اتر پردیش 51
  • مغربی بنگال 20
  • مدھیہ پردیش 24
  • گجرات 15
  • راجستھان 15
  • کیرالہ 12
  • تلنگانہ 9 نشستیں
  • آسام 11
  • جھارکھنڈ 11
  • چھتیس گڑھ 11
  • دہلی 5
  • جموں کشمیر 2
  • اتراکھنڈ 3
  • اروناچل پردیش 2
  • گوا 1
  • تریپورہ 1
  • انڈمان نکوبار 1
  • دمن اور دیو 1





[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *