ہندوستان؛ بیک وقت 7 سیٹلائٹ خلا میں روانہ

[]

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی میڈٰیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستانی خلائی تحقیق ایجنسی اسرو نے اتوار (30 جولائی 2023) کو بیک وقت 7 سیٹلائٹوں کو کامیابی کے ساتھ خلا میں روانہ کر کے ایک اور تاریخ رقم کر دی ۔ ان میں ہندوستانی اور 6 سنگاپور کے سیٹلائٹ شامل ہیں۔ ان سیٹلائٹوں کو پی ایس ایل وی – سی56 راکٹ کے ذریعے آندھرا پردیش کے شری ہری کوٹا سے خلا میں روانہ کیا گیا۔

اسرو نے اسی مہینے چندریان-3 کو کامیابی کے ساتھ لانچ کیا تھا۔ پی ایس ایل وی – سی56 نیو اسپیس انڈیا لمیٹڈ کا مشن ہے، جو اسرو کی تجارتی شاخ ہے۔

پی ایس ایل وی – سی56 راکٹ نے سنگاپور کے ارتھ آبزرویشن سیٹلائٹ ڈی ایس-ایس اے آر اور 6 دیگر سیٹلائٹس کو اتوار کی صبح 6.30 بجے روانہ کیا۔ اس مہینے دیرینہ چندریان-3 لانچ کرنے کے بعد اب پی ایس ایل وی-سی56 لانچ ایک مہینے کے اندر اسرو کی ایک اور بڑی کامیابی ہے۔ اس سے قبل 14 جولائی کو اسرو نے ایل وی ایم-3 لانچ وہیکل کو سری ہری کوٹا میں ستیش دھون خلائی مرکز سے مدار میں کامیابی کے ساتھ چھوڑا تھا۔

اس سال ہندوستانی خلائی ایجنسی کا یہ تیسرا تجارتی مشن ہے۔ اسرو نے اس سے قبل مارچ میں ایل وی ایم-3 راکٹ کے ساتھ برطانیہ کے ون – ویو سے وابستہ 36 سیٹلائٹوں کو لانچ کیا تھا۔ اس کے بعد اپریل میں پی ایس ایل وی راکٹ سے سنگاپور کے 2 سیٹلائٹ لانچ کیے گئے۔ ڈی ایس-ایس اے آر کو سنگاپور کی دفاعی سائنس اور ٹیکنالوجی ایجنسی اور سنگاپور کی ایس ٹی انجینئرنگ کے درمیان شراکت داری کے تحت تیار کیا گیا ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *