مچ میں سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے حملے کی کوشش ناکام بنا دی، پاکستانی میڈیا

[]

مہر خبررساں ایجنسی نے جیو نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی سکیورٹی فورسز کو پہلے سے دہشت گردوں کے حملے کی اطلاعات مل گئی تھیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے اطلاع ملنے پر دہشت گردوں کے لیے گھات لگا رکھی تھی،دہشت گرد سکیورٹی فورسز کے مؤثر جواب پر بوکھلا کر پسپا ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز بھاگتے دہشت گردوں کے خلاف سرچ آپریشن شروع کرچکی ہیں۔

نگران وزیراطلاعات بلوچستان نے کہاکہ حملے میں کسی تنصیبات کونقصان نہیں پہنچا،نہ جانی نقصان ہوا۔ 

سیکرٹری صحت کے مطابق مچ کی صورتحال کے پیش نظر کوئٹہ کے اسپتالوں میں ایمر جنسی نافذ کردی گئی اور ضروری طبی عملے کو طلب کرلیا گیا جبکہ محکمہ صحت کی ٹیمیں بھی الرٹ ہوگئیں۔

 واقعہ کے بعد مچ شہرکی بجلی منقطع ہو گئی۔

بعد ازاں پولیس کے مطابق فائرنگ سے ایک پولیس اہل کار سمیت 3 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ 2 زخمی بھی ہوئے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *