ڈاکٹر منموہن سنگھ کو بیرسٹر اسدالدین اویسی کا خراج

حیدرآباد۔ بیرسٹر اسدالدین اویسی صدر کل ہند مجلس اتحاد المسلمین و رکن پارلیمنٹ حیدرآباد نے سابق وزیراعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کے انتقال پر اظہار رنج کیا ہے۔

 

انھوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ ان کے انتقال کی خبر سن کر واقعی دکھ ہوا۔ صدر مجلس نے مزید کہا کہ میں انہیں ہمیشہ واحد وزیر اعظم کے طور پر یاد رکھوں گا جنہوں نے اقلیتوں اور پسماندہ طبقات سمیت ہندوستان کے پسماندہ طبقوں کی بہتری کے لیے مخلصانہ کوششیں کیں۔ بیرسٹر اویسی نے ڈاکٹر منموہن سنگھ کے ارکان خاندان سے اظہار تعزیت کیا ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر تعزیتی پیغام کے ساتھ صدر مجلس نے سابق وزیراعظم کی دو تصاویر پوسٹ کی ہیں۔

 

واضح رہے کہ ڈاکٹر منموہن سنگھ کا کل رات انتقال ہو گیا ان کی آخری رسومات 28 دسمبر کو انجام دی جائیں گی۔ سابق وزیراعظم کے انتقال پر کانگریس برسر اقتدا ریاستوں میں آج سرکاری دفاتر اور تعلیمی اداروں کو تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے جن میں کرناٹک اور تلنگانہ بھی شامل ہیں۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *