سری نگر، 27 دسمبر (یو این آئی) وادی کشمیر میں ٹھٹھرتی سردیوں کا راج بر قرار ہے اور سری نگر میں شبانہ درجہ حرارت میں مزید گراوٹ درج ہوکر لوگوں کو ایک اور سرد ترین رات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق وادی میں سردی کی لہر اگلے کچھ روز کے دوران جاری رہنے کا امکان ہے۔
گرمائی دار الحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی7.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت 7.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔
وادی کے شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی6.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب بھی یہی درجہ حرارت ریکارڈ ہوا تھا۔
وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی8.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی8.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
جنوبی کشمیر میں واقع سیاحتی مقام سونہ مرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی7.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی 5.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا جبکہ زوجیلا پر کم سے کم درجہ حرارت منفی24.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔
سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی6.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی6.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم س کم درجہ حرارت منفی6.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی7.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
جنوبی کشمیر کے شوپیاں، پلوامہ، اننت ناگ اور کولگام اضلاع میں شبانہ درجہ حرارت بالترتیب منفی9.5 ڈگری سینٹی گریڈ، منفی 9.5 ڈگری سینٹی گریڈ، منفی9.2 ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی6.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔
شمالی کشمیر کے بارہمولہ اور بانڈی پورہ اضلاع میں کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب منفی6.0 ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی7.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔
وسطی کشمیر کے بڈگام اور گاندربل اضلاع میں کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب منفی7.6 ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی6.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔
لداخ یونین ٹریٹری ک ضلع لیہہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی12.2 ڈگری سینٹی گریڈ اور ضلع کرگل میں کم سے کم درجہ حرارت منفی12.9 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ سائبیریا کے دنیا کے دوسرے سرد ترین مقام دراس میں کم سے کم درجہ حرارت منفی17.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔
ادھر وادی میں شبانہ درجہ حرارت نقطہ انجماد سے کافی نیچے ریکارڈ ہونے سے آبی ذخائر یہاں تک کہ گھروں میں نصب ٹینکیوں اور نل کے جم جانے کا سلسلہ بھی جاری جس کی وجہ سے لوگوں کو پانی کی شدید قلت سے دو چار ہونا پڑتا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق وادی میں 27 اور 28 دسمبر کو جموں کے میدانی علاقوں میں ہلکی بارشیں جبکہ چناب وادی اور پیر پنچال کے پہاڑی علاقوں میں ہلکی برف باری متوقع ہے۔
انہوں نے کہا کہ بعد ازاں وادی میں 29 اور 30 دسمبر کو موسم عام طور پر خشک رہنے کا امکان ہے۔
انہوں نے کہا کہ 31 دسمبر کو موسم ابر آلود رہنے کے ساتھ پہاڑی علاقوں میں کہیں کہیں ہلکی برف باری متوقع ہے جبکہ بعد میں یکم جنوری سے 3 جنوری تک موسم مجموعی طور پر ابر آلور دہ سکتا ہ اور اس دوران کہیں کہیں ہلکی برف باری کا امکان ہے۔
محکمے نے اپنی ایڈوائزری میں کہا ہے کہ وادی میں 27 دسمبر جکی صبح اور 300 اور 31 دسمبر کو سردی کی لہر جاری رہ سکتی ہے۔
ایڈوائزری میں سیاحوں، مسافروں اور ٹرانسورٹرز کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اہم گذر گاہوں اور ہاڑی علاقوں پر درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے درج ہونے اور برفانی حالات کے یش نظر ٹریفک ایڈوائزری پر عمل کریں۔
قابل ذکر ہے کہ چلہ کلان جو ’شہنشہاہ زمستان‘ کے نام سے بھی وادی کے قرب وجوار میں مشہور ہے،21 دسمبر سے شروع ہو کر 31 جنوری کو اختتام پذیر ہوجاتا ہے۔