شام، طرطوس اور حمص میں تحریر الشام کے دہشت گردوں کی بربریت جاری+ویڈیو

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بشار الاسد کی حکومت کے خاتمے کے بعد شام پر قابض تکفیری جماعت تحریر الشام کی جانب سے عوام پر ظلم و ستم میں ہر روز اضافہ ہورہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق طرطوس اور حمص میں بشار الاسد کے ساتھ ہمدردی کے الزام میں بے گناہ شہریوں کے ساتھ ناروا سلوک کیا جارہا ہے۔ منظر عام پر آنے والی ویڈیوز کے مطابق، بڑی تعداد میں دہشت گردوں نے خربہ المعزہ گاؤں کے داخلی راستے پر جمع ہو کر فرقہ وارانہ نعرے لگائے ہیں۔

ایک اور ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ دہشت گردوں نے ایک شخص کو گرفتار کرنے کے بعد اسے ایک جگہ پھینک کر گولیوں سے بھون دیا۔

دیگر ویڈیوز میں بھی دہشت گرد طرطوس کے رہائشیوں کی توہین کرتے ہوئے دکھائی دیے اور گرفتار شدہ افراد کو مجبور کیا کہ وہ کتے اور بلی کی آوازیں نکالیں۔

دوسری جانب صوبہ حمص کے مغرب میں واقع تل کلخ کے آس پاس دہشت گردوں اور مسلح افراد کے درمیان جھڑپوں میں ایک دہشت گرد ہلاک اور کئی زخمی ہو گئے۔

حمص کے نواحی علاقے بلقسہ کے گاؤں میں ایک حملے میں 4 دہشت گرد مارے گئے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *