مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حزب اللہ لبنان نے یمن پر صیہونی حکومت کی فوج کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ اور دیگر مغربی حکومتوں کی حمایت سے جاری یمنی کے اہم تنصیبات اور اقتصادی اور سویلین مراکز پر صیہونی حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ حملہ بین الاقوامی قانون کی صریح خلاف ورزی ہے۔
حزب اللہ نے اس بات پر زور دیا کہ یمنی سرزمین کے خلاف یہ نئی جارحیت یمن کے فوجی حملوں کے سامنے دشمن کی شکست اور صنعاء کے موقف کے استحکام کا نتیجہ ہے۔
حزب اللہ نے یمنی عوام کے ساتھ اپنی مکمل یکجہتی کا بھی اعلان کیا اور دنیا کے آزاد عوام اور عرب اور اسلامی طاقتوں پر زور دیا کہ وہ صیہونی دشمن کا مقابلہ کرنے میں شانہ بشانہ کھڑے ہوں۔