میلبورن: جسپریت بمراہ (چار وکٹ) اور رویندر جڈیجہ (تین وکٹ) کی شاندار گیند بازی کی بدولت ہندوستان نے چوتھے ٹیسٹ میچ میں دوسرے دن آسٹریلیا کو پہلی اننگز میں 474 کے اسکور تک محدود کرنےکے بعد چائے کے وقفہ تک دو وکٹ پر51 رن بنالئے ہیں۔
آسٹریلیا نے آج کھیل کا آغاز چھ وکٹوں کے نقصان پر 311 رنز کی برتری کے ساتھ کیا۔ رویندر جڈیجہ نے آسٹریلیائی کپتان پیٹ کمنز (49) کو آؤٹ کرکے ہندوستان کو ساتویں کامیابی دلائی۔
اس کے بعد جڈیجہ نے مچل اسٹارک (15) کو بھی اپنا شکار بنایا۔
اسٹیو اسمتھ کو آکاش دیپ نے بولڈ آؤٹ کیا۔ اسمتھ نے 197 گیندوں پر 140 رنز کی اننگز کھیلی۔
بمراہ نے نیتھن لیون (13) کو ایل بی ڈبلیو کر کے آسٹریلیا کی پہلی اننگز کا 474 کے اسکورپر خاتمہ کیا۔
ہندوستان کی جانب سے جسپریت بمراہ نے چار وکٹیں حاصل کیں۔ رویندر جڈیجہ نے تین وکٹیں حاصل کیں۔
آکاش دیپ نے دو بلے بازوں کو اور واشنگٹن سندر نے ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔
اس کے بعد بلے بازی کے لیے اتری ٹیم انڈیا کی شروعات اچھی نہیں رہی اور ٹیم صرف آٹھ رنز پر کپتان روہت شرما (تین) کی وکٹ گنوا بیٹھی۔
روہت کو پیٹ کمنس نے آؤٹ کیا۔ اس کے بعد چائے کے وقفےسے عین قبل کمنز نے کے ایل راہل (24) کو آؤٹ کرکے ہندوستان کو دوسرا جھٹکا دیا۔