الخیر بیت المال کی آن لائن سروس نہیں۔ویڈیو میں ایڈٹ کر کے فراڈ کرنے کی کوشش ، شہریان ہوشیار رہیں

[]

اورنگ آباد: تمام شہریوں کو مطلع کیا جاتا ہے کہ کوئی نامعلوم شخص الخیر کریڈٹ سوسائٹی اورنگ آباد کے نام سے سوشل میڈیا پر ویڈیوز کا استعمال کرتے ہوئے آن لائن فراڈ کر رہا ہے۔

 

اس لئے شہریان سے دردمندانہ اپیل ہے کہ وہ محتاط رہیں ہوشیار رہیں ۔ الخیر کے نام پر کوئی آن لائن لین دین نہ کریں۔ واضح رہے کہ الخیر بیت المال کی کوئی آن لائن سروس نہیں ہے۔ لیکن کوئی سائبر جعلساز الخیر بیت المال کے سلسلہ میں جاری جماعت اسلامی ہند کے امیر صوبہ مہاراشٹر مولانا حافظ محمد الیاس خان فلاحی کی ویڈیو میں ایڈیٹنگ کرکے اور اس کے نیچے اپنے فون اپنے فون نمبر جاری کر کے شہریان کے ساتھ آن لائن دھوکہ دہی کی کوشش میں مصروف ہے۔

 

دراصل یہ ویڈیو الخیر بیت المال کریڈیٹ سوسائٹی اورنگ آباد کے ذریعہ بلا سودی قرض فراہمی کے سلسلہ میں بنائی گئی تھی۔ اسلئے حافظ سید جا حبیب اللہ منیجر الخیر سوسائٹی یونس کالونی نے شہریان سے اپیل کی ہے کہ وہ اس جعلساز کے دھوکہ میں نہ آئیں اور راست

 

الخیر بیت المال، مرکز اسلامی یونس کالونی ، کٹ کٹ گیٹ اسلام دروازہ روڈ پہنچ کر ربط کریں یا فون نمبر 02402311073 پر رابطہ قائم کریں۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *