بھارت جوڑو نیائے یاترا آسام میں داخل، راہل گاندھی کا بسوا سرما کی قیادت والی ریاستی حکومت پر حملہ، بدعنوان قرار دیا

[]

اس موقع پر آسام کانگریس کے رکن پارلیمنٹ گورو گگوئی نے کہا، ’’اس یاترا اور راہل گاندھی کی موجودگی نے ریاست کے لوگوں کو ایک نئی امید دی ہے۔ اپنی پریشانیوں کی وجہ سے آسام کے لوگ یہ جاننے کے لیے بے تاب ہیں کہ راہل گاندھی کب اس علاقے کا دورہ کریں گے۔ ہماری پارٹی ہندوستانی آئین کی حمایت کرتی ہے۔‘‘

خیال رہے کہ آسام میں جمعرات سے شروع ہوئی ’بھارت جوڈو نیائے یاترا‘ آٹھ دنوں میں ریاست کے 17 اضلاع سے گزرے گی۔ راہل گاندھی نے منی پور سے یاترا شروع کی اور اس کے بعد یہ ناگالینڈ سے گزری تھی۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *