[]
نئی دہلی: ہندوؤں کے مذہبی پیشواؤں نے ایودھیا میں بابری مسجد کی جگہ پر مندر کی افتتاحی تقریب کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق وزیراعظم نریندر مودی کی زیر قیادت بی جے پی کی جانب سے تاریخی بابری مسجد کی جگہ تعمیر کیے گئے مندر کی افتتاحی تقریب میں ہندوؤں کے 4 بڑے شنکر آچاریوں نے شرکت نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
ان آچاریوں کا کہنا ہے کہ یہ مذہبی نہیں سیاسی تقریب ہے۔ اپوزیشن جماعت کانگریس پہلے ہی رام مندرکو کے افتتاحی تقریب کا بائیکاٹ کرچکی ہے۔ وزیراعظم نریندر مودی بابری مسجد کو شہید کرنے اور اس کی جگہ مندر تعمیر کرنے کی مہم میں پیش پیش تھے۔
ہندو انتہا پسندوں نے 1992 میں تاریخی بابری مسجد کو شہید کردیا تھا۔ مسجد کی شہادت پر احتجاج کرنے والے ہزاروں مسلمانوں کو بھی شہید کیا گیا تھا۔
وزیر اعظم نریندر مودی 22 جنوری کو ایودھیا میں رام مندر کا افتتاح کریں گے۔ تقریب میں شرکت کیلئے بالی ووڈ کے اسٹارز، سیاستدانوں سمیت مختلف شعبوں کی مشہور شخصیات کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔