یمن پر امریکی حملوں پر حزب اللہ لبنان کا شدید ردعمل

[]

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، لبنانی تنظیم حزب اللہ نے اعلان کیا کہ ہم برادر ملک یمن، اس کی سلامتی اور خودمختاری اور اس کے آزاد اور باعزت عوام کے خلاف امریکہ اور برطانیہ کی کھلی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

تنظیم نے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکہ کی جارحیت نے ایک بار پھر ثابت کیا ہے کہ یہ ملک صہیونی دشمن کے مظالم اور قتل و غارتگری میں مکمل شریک ہے۔

امریکہ صیہونی دشمن کی مسلسل حمایت کرتا ہے اور اس طرح وہ صیہونی حکومت کو ہتھیار فراہم کرتے ہوئے مدد کرتا ہے اور اس کے جرائم پر پردہ ڈالتا ہے۔

ہم یمن، یمنی فوج اور یمنی حکام کو سلام پیش کرتے ہیں اور اس بات پر زور دیتے ہیں کہ حزب اللہ یمنی عوام کی حمایت کا سلسلہ جاری رکھے گی۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *