چارمینار کے علاقہ میں غیر قانونی فاسٹ فوڈ گودام پر دھاوا، 110 کلو فرائیڈ چکن ضبط، دو افراد گرفتار

حیدرآباد: حیدرآباد فوڈ ایڈلٹریشن سرویلنس ٹیم (H-FAST) اور فوڈ سیفٹی حکام نے چارمینار کے نیو لاڈ بازار میں واقع الاکبر فاسٹ فوڈ گودام پر دھاوا کرتے ہوئے 110 کلو تیار شدہ فرائیڈ چکن، 90 لیٹر استعمال شدہ کوکنگ آئل اور مصنوعی رنگ ضبط کر لیے۔ حکام کے مطابق گودام بغیر ایف ایس ایس اے آئی لائسنس کے انتہائی غیر صحت بخش حالات میں چلایا جا رہا تھا اور ممنوعہ رنگوں کے استعمال کے ساتھ باسی تیل سے کھانے تیار کیے جا رہے تھے۔

 

کارروائی کے دوران دو افراد کو گرفتار کر کے حسین عالم پولیس اسٹیشن میں فوڈ سیفٹی اینڈ اسٹینڈرڈز ایکٹ 2006 کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔

 

حکام کے مطابق اس طرح کی ملاوٹی اور غیر صحت بخش غذائیں کھانے سے فوڈ پوائزننگ، قے، اسہال، معدے اور آنتوں کے انفیکشن، بار بار استعمال شدہ تیل کے باعث طویل مدتی صحت کے مسائل، مصنوعی رنگوں سے الرجی اور جسم میں زہریلے اثرات پیدا ہونے کے علاوہ جگر اور دیگر اعضا کو سنگین نقصان پہنچنے کا خطرہ رہتا ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *