رام جنم بھومی احاطہ کے پاس پکڑا گیا مشتبہ شخص، زرد ہیلمٹ میں کیمرہ لگائے کر رہا تھا کام

[]

چھتیس گڑھ باشندہ بھانو پٹیل بائک پر سوار ہو کر یلو زون میں گھوم رہا تھا، اس کے ہیلمٹ پر کیمرہ بھی لگا ہوا تھا، یہ دیکھ رام جنم بھومی کے گیٹ نمبر 10 پر تعینات سیکورٹی اہلکار نے اسے روک لیا۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر یو این آئی</p></div>

تصویر یو این آئی

user

رام جنم بھومی کے گیٹ نمبر 10 پر تعینات سیکورٹی فورسز نے منگل کی دوپہر ایک مشتبہ افراد کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔ بتایا جاتا ہے کہ مشتبہ شخص بائک پر گھوم رہا تھا۔ وہ زرد یعنی پیلے رنگ کا ہیلمٹ لگائے ہوئے تھا جس میں کیمرہ فٹ کیا ہوا تھا۔ جانچ کے دوران پولیس کو پتہ چلا کہ وہ شخص ’میپ اِن انڈیا‘ کا ملازم ہے اور وہ سروے کا کام کر رہا تھا۔ حالانکہ اس کے لیے ابھی کمپنی کو اجازت نہیں ملی ہے۔ فی الحال پولیس و خفیہ ایجنسیاں اس سے پوچھ تاچھ کر رہی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق منگل کی دوپہر چھتیس گڑھ باشندہ بھانو پٹیل بائک پر سوار ہو کر یلو زون میں گھوم رہا تھا۔ اس کے ہیلمٹ پر کیمرہ بھی لگا ہوا تھا۔ یہ دیکھ کر رام جنم بھومی کے گیٹ نمبر 10 پر تعینات سیکورٹی اہلکاروں نے اسے روک لیا اور تلاشی وغیرہ لینے کے بعد تھانہ رام جنم بھومی پولیس کو سونپ دیا۔ تھانہ میں پولیس کے سینئر افسران اور کئی خفیہ ایجنسیوں نے اس سے پوچھ تاچھ کی۔

سی او ایودھیا ایس پی گوتم نے بتایا کہ جانچ میں پتہ چلا ہے کہ مشتبہ شخص ’میپ اِن انڈیا‘ کا ملازم ہے۔ کمپنی نے ضلع انتظامیہ کے پاس سروے کی درخواست دی ہے لیکن ابھی اجازت نہیں ملی ہے۔ اس کے باوجود مذکورہ شخص سروے کر رہا تھا۔ یہ بھی جانکاری دی گئی کہ اس شخص کے بارے میں کمپنی کے افسران نے تصدیق کی ہے۔ اس کے آدھار کارڈ و دیگر شناختی کارڈ کی بنیاد پر اس کے پتہ وغیرہ کی بھی تصدیق کر لی گئی ہے۔ خبر لکھے جانے تک مشتبہ شخص کو چھوڑا نہیں گیا ہے اور پوچھ تاچھ کا عمل جاری ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


;



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *