[]
مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے خبر دی ہے کہ صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے بتایا ہے کہ جنوبی لبنان سے شمالی مقبوضہ فلسطین کی المنارہ بستی پر 5 راکٹ داغے گئے۔
صیہونی سرکاری چینل 12 کی رپورٹکے مطابق جنوبی لبنان سے مقبوضہ علاقے الجلیل کی المنارہ بستی پر پانچ راکٹ داغے گئے جب کہ صیہونی فوج کے ٹھکانے الرہاب اور برانیت کو نشانہ بنایاگیا۔
صہیونی روزنامہ معاریو نے عسکری ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا کہ صیہونی فوج نے فضائی حملے میں حزب اللہ کے ایک فوجی مرکز کو نشانہ بنایا جب کہ جنوبی لبنان کے قصبوں یارون اور محبیب پر آرٹلری حملے کئے۔
دوسری طرف لبنانی ذرائع نے جنوبی لبنان کے الطیبیہ قصبے پر صیہونی حکومت کی بمباری کے نتیجے میں ایک 80 سالہ لبنانی شہری کی شہادت کی خبر دی ہے۔