تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سروس کمیشن کے چیئرمین نے استعفی دے دیا

[]

حیدرآباد: تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سرویس کمیشن کے چیئرمین کے عہدہ سے جناردھن ریڈی نے استعفی دے دیا ہے۔ چیف منسٹر ریونت ریڈی سے ملاقات کے کچھ دیر بعد انہوں نے اپنے عہدہ سے استعفی دے دیا۔

 

قبل ازیں انہوں نے بورڈ سے متعلق مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال کیا اس کے بعد گورنر تمیلی سائی سونداراجن سے ملاقات کرتے ہوئے اپنا مکتوب استفی پیش کر دیا جسے منظور کر لیا گیا۔

 

وہ سال 2021 سے تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سرویس کمیشن کے چیئرمین کے عہدہ پر فائز تھے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *