امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونالڈ ٹرمپ کو ہش منی کیس میں ملی بڑی راحت، سبھی 34 الزامات سے بلاشرط بری

فیصلے پر ٹرمپ نے جج سے کہا کہ میں یہ بتانا چاہتا ہوں میرے ساتھ بہت ہی خراب سلوک کیا گیا، میں آپ کا بہت بہت شکریہ ادا کرتا ہوں۔

<div class="paragraphs"><p>ڈونالڈ ٹرمپ، تصویر یو این آئی</p></div><div class="paragraphs"><p>ڈونالڈ ٹرمپ، تصویر یو این آئی</p></div>

ڈونالڈ ٹرمپ، تصویر یو این آئی

user

امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونالڈ ٹرمپ کو آج اس وقت ایک بہت بڑی خوشخبری ملی جب ہش منی کیس میں عدالت نے انھیں بری کرنے کا فیصلہ سنایا۔ عدالت نے ڈونالڈ ٹرمپ کو سبھی 34 الزامات سے بلاشرط بری کر دیا۔ ساتھ ہی عدالت نے دوسری مدت کار کے لیے انھیں نیک خواہشات بھی پیش کیں۔ فیصلہ سناتے ہوئے جج مرچین نے اس کیس کو غیر معمولی قرار دیا اور کہا کہ اس کیس میں بڑا تضاد ہے۔ اس کیس نے میڈیا میں سرخیاں بٹوریں، لیکن عدالت میں یہ معاملہ کچھ الگ ہی ہے۔

فیصلہ سنائے جانے کے بعد جج نے جو تبصرہ کیا اس سے قبل ٹرمپ نے جج سے کہا کہ ’’میں یہ بتانا چاہتا ہوں کہ میرے ساتھ بہت ہی خراب سلوک کیا گیا۔ میں آپ کا بہت بہت شکریہ ادا کرتا ہوں۔‘‘ اس سے قبل ٹرمپ عدالت میں لگاتار وہی دلیلیں دہرا رہے تھے جو وہ پہلے کہتے آئے ہیں۔ وہ لگاتار الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے رہے ہیں، اور آج بھی عدالت میں وہ ایسا ہی کرتے ہوئے دکھائی دیے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *