یمن کا امریکی طیارہ بردار بحری جہاز "ہیری ٹرومین" پر حملہ، علاقہ چھوڑنے پر مجبور کر دیا

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے شمالی بحیرہ احمر میں امریکی طیارہ بردار بحری جہاز پر حملے سے آگاہ کیا ہے۔

جنرل یحییٰ سریع نے صنعاء میں لاکھوں عوام کے مارچ سے خطاب کے دوران کہا کہ مظلوم فلسطینی عوام کی حمایت میں ” فتح موعود اور مقدس جہاد” کے پانچویں مرحلے میں مسلح افواج نے گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران متعدد فوجی آپریشنز کیے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ یو ایس ایس ہیری ٹرومین طیارہ بردار بحری جہاز کو بیک وقت کئی ڈرونز طیاروں اور میزائلوں سے سے نشانہ بنایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسلح افواج کے میزائل اور ڈرون یونٹ کے اس مشترکہ آپریشن نے یمن پر نئے فضائی حملے کے امریکی منصوبے کو ناکام بنا دیا، جو طیارہ بردار بحری جہاز ہیری ٹرومین سے کیا جانا تھا اور اس جہاز کو شمالی حصے سے نکلنے پر مجبور کر دیا۔

جنرل یحیی سریع نے کہا کہ کل یمنی مسلح افواج نے مقبوضہ فلسطین میں صیہونی حکومت کے ٹھکانوں کو خودکش ڈرونز سے نشانہ بنایا۔

انہوں نے مزید کہا کہ صیہونی رجیم اور اس کے حامی جارح ممالک کے خلاف یمن کے حملے غزہ پر  جارحیت کے خاتمے تک جاری رہیں گے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *