ایران کے ساتھ ہمہ جہت تعلقات کو وسعت دینا چاہتے ہیں، ترک وزیر خارجہ

مہر نیوز کے مطابق،ترکی کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے انقرہ میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ انقرہ تہران کے ساتھ ہمہ گیر تعلقات کو وسعت دینا چاہتا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ ہم شام میں (PKK/YPG) کے ترکی مخالف عناصر کی سرگرمیوں کو برداشت نہیں کر سکتے۔

 ہاکان فیدان نے دعوی کیا کہ ترکی شام کی سرزمین پر قبضے کا خواہاں نہیں ہے اور ان ممالک (فرانس) پر توجہ نہیں دیتا جو شام میں اپنے مفادات کو آگے بڑھانے کے لیے امریکہ کے پیچھے چھپے ہوئے ہیں۔ 

انہوں نے ترکی کی اسرائیل نواز پالیسیوں کی طرف اشارہ کئے بغیر روایتی انداز میں مسئلہ فلسطین کی حمایت کا بھی اعادہ کیا۔!

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *