[]
تلنگانہ کے کسانوں مزدوروں اور تعلیم یافتہ نوجوانوں کے ساتھ چیف منسٹر کے سی آر نے دوھکا دیا تلنگانہ کے وسائل کو چیف منسٹر کے خاندان نے لوٹا ہے تلنگانہ میں کانگریس کی حکومت آنے کے بعد تلنگانہ کے عوام کے پیسوں کو تلنگانہ کے عوام کے جیب میں پہنچایا جائے گا۔۔ پریانکا گاندھی۔۔ کھمم میں منعقدہ پریانکا گاندھی کے روڈ شو عوامی سروں کا سمندر پرینکا گاندھی کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے ہجوم امڑپڑا۔۔۔
آج کھمم شہر اور ضلع میں اے آئی سی سی جنرل سیکریٹری محترمہ پریانکا گاندھی نے روڈ شو میں حصہ لیا پریانکا گاندھی کا پہلی مرتبہ کھمم شہر آئی تھی پریانکا گاندھی کا روڈ شو کھمم کے ضلع پریشد سنٹر سے شروع ہوا جو ویرا روڈ قدیم آر ٹی سی بس اسسٹانڈ اور کالواوڈو سنٹر کھمم سے ہوتے ہوئے کھمم رورل کے پدا ٹنڈا پھنچا پریانکا گاندھی کے روڈ شو میں عوامی سروں کا سیلاب دیکھا گیا
پریانکا گاندھی کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے عوام کا ہجوم امڈ پڑا پولیس فورس کو عوام کو کنٹرول کرنے میں کا فی جدو جہد کرناپڑا پریانکا گاندھی نے روڈ شو سے مختصر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ کی تشکیل کا مقصد بیروزگاری کو ہٹاکر تلنگانہ کے نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنا مقصود تھا مگر چیف منسٹر کے سی آر نے تلنگانہ کے عوام کو دھوکا دیکر تلنگانہ کو غربت اور قرض کے دلدل میں ڈکھیلنے کا کام کیا پریانکا گاندھی نے چیف منسٹر کے سی آر پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بی آر ایس کی حکومت بعنوان حکومت ہے پھچلے ساڑے نو سال میں چیف منسٹر کے سی آر نے تلنگانہ کے وسائل کو لوٹ کر تلنگانہ کے عوام کو کنگال کر دیا اور چیف منسٹر کے سی آر کا خاندان عیش و عشرت کی زندگی گزار رہا ہے پریانکا گاندھی نے کہا کہ تلنگانہ کے اسمبلی انتخابات میں کانگریس پارٹی ہی اقتدار میں آئے گی کانگریس پارٹی تلنگانہ میں مظلوموں کی آواز بنکر بیروزگار تعلیم یافتہ نوجوانوں کو ملازمتیں فراہم کریں گی اور تلنگانہ میں مسلم اقلیتوں کے تحفظات کو یقینی بناتے ہوئے مینارٹی ڈکلیریشن کو پورے تلنگانہ میں صد فیصد عمل کرتے ہوئے تمام طبقات کو مساویانہ حقوق دیے جائے گے
اس موقع پر پریانکا گاندھی کے ہمراہ ٹی ناگیشور راؤ بھٹی وکرا مارک پی سرینواس رڈی کھمم ضلع کانگریس صدر محمد درگا کھمم سٹی کانگریس صدر محمد جاوید موجود تھے بعدہ پریانکا گاندھی کا روڈ شو ستو پلی اسمبلی حلقہ اور مدیرا اسمبلی حلقہ میں بھی منعقد ہوا