سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے سندھ کے تمام اضلاع میں دھرنے دینے کا اعلان کر دیا

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے سندھ کے تمام اضلاع میں دھرنے دینے کا اعلان کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ دھرنے کے شرکاء اس بات کو یقینی بنائیں کہ دوران احتجاج عام شہریوں کو تکلیف نہ پہنچے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے دھرنے کے پرامن شہریوں پر تشدد کر کے اپنی آمرانہ سوچ کی عکاسی کی ہے۔ نہتے شہریوں پر دھاوا بول کر پیپلز پارٹی نے اپنے قائد ذولفقار علی بھٹو کی جمہوری فکر و اقدار کو پامال کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی کی قیادت کو جمہوریت سے آمریت کا چھپن سالہ سفر مبارک ہو۔ پی پی لیڈر شپ ماضی میں جھانک لے کہ عام عوام پر تحکمانہ اور آمرانہ انداز حکومت کس کا وطیرہ رہا ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *