[]
بریلی(یوپی): بریلی پولیس نے جمعرات کے دن فیس بک اکاونٹ پر پاکستانی پرچم شیئر کرتے ہوئے ایک مخصوص برادری کے خلاف توہین آمیز ریمارک کا ویڈیو پیش کرنے کیلئے ایک 30 سالہ شخص کو گرفتار کیا۔
پولیس کے مطابق ایک مقامی سوشل میڈیا استعمال کرنے والے کی جانب سے شکایت درج کرنے پر بندہ علی کو گرفتار کیاگیا۔ شکایت کنندہ نے بتایا کہ علی نے اپنے فیس بک اکاونٹ پر پاکستانی فلیگ پوسٹ کرکے ہماری ثقافت اور روایات کا ایک ویڈیو میں مضحکہ اڑایا ہے۔
ہم نے اعتراض کرکے پوسٹ کو حذف کرنے کہا لیکن اس نے انکار کردیا کیونکہ دوسرا کوئی راستہ نہیں تھا‘ اس لئے پولیس میں شکایت درج کی گئی۔
دوران تحقیقات پولیس کو پتہ چلا کہ علی نے اشتعال انگیز پیام پوسٹ کیا اس لئے اس کے خلاف تعزیرات ہند کے دفعات295-A,153-A اور قانون انفارمیشن ٹیکنالوجی کی دفعہ67 کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی۔
عزت نگر کے اسٹیشن ہاؤز آفیسر (ایس ایچ او) جئے شنکر سنگھ نے بتایا کہ پاکستان کا قومی پرچم شیئر کرنے اور اس ملک کی ستائش کے نتیجہ میں نظم و ضبط کا مسئلہ پیدا ہوسکتا ہے۔
سوشل میڈیا پر انہیں مزید قابل اعتراض پوسٹ دستیاب ہوئے ہیں۔ احتیاطی اقدام کے طور پر انہوں نے اس (علی) کو گرفتار کیا۔ مجسٹریٹ کے روبرو پیش کرنے کے بعد عدالتی تحویل میں دے کر جیل بھیجا گیا۔بریلی کے عزت نگر کا رہائشی علی جزوقتی نجاری کا کام کرتاہے۔