ملیالم ٹی وی اداکار دلیپ شنکر کی مشتبہ حالت میں موت، ہوٹل کے کمرے سے برآمد ہوئی لاش، پولیس تحقیقات شروع

اداکار کے موت کی اصل وجہ اب تک سامنے نہیں آ پائی ہے کہ ان کی موت کب ہوئی تھی؟ موت کی اصل کیا وجہ تھی؟ قدرتی موت تھی یا کچھ اور؟ پولیس موت کے معمہ کو حل کرنے میں لگی ہوئی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>موت علامتی تصویر/ سوشل میڈیا</p></div><div class="paragraphs"><p>موت علامتی تصویر/ سوشل میڈیا</p></div>

موت علامتی تصویر/ سوشل میڈیا

user

ملیالم ٹی وی اداکار دلیپ شنکر کی آج (29 دسمبر) کو تریوننت پورم کے ایک ہوٹل میں مشتبہ حالت میں موت ہو گئی ہے۔ ذرائع سے ملی جانکاری کے مطابق ملیالم ٹی وی اداکار اپنے ٹی وی شو ’پنچگنی‘ کی شوٹنگ کے لیے کچھ دنوں سے اسی ہوٹل میں ٹھہرے تھے جہاں ان کی موت ہوئی ہے۔ دراصل ہوٹل کے ملازمین کو جب اداکار کے کمرے سے بدبو آنے لگی تب جا کر خلاصہ ہوا کہ ان کی موت ہو چکی ہے۔ اداکار کے موت کی اصل وجہ اب تک سامنے نہیں آ پائی ہے کہ ان کی موت کب ہوئی تھی؟ موت کی اصل کیا وجہ تھی؟ قدرتی موت تھی یا کچھ اور؟ پولیس موت کے معمہ کو حل کرنے میں لگی ہوئی ہے۔ اب تک پولیس کی جانب سے اس معاملے میں کوئی بیان نہیں آیا ہے۔

ملیالم اداکار دلیپ کو ان کے معروف ٹی وی شو ’امیری یاتھے‘ اور ’پنجگنی‘ کے لیے جانا جاتا ہے۔ ان کی اچانک موت سے ملیالم اندسٹری میں سوگ کی لہر دور گئی ہے۔ کسی کو یقین نہیں ہو پا رہا ہے کہ ان کے ہردلعزیز اداکار کی اچانک کیسے موت ہو گئی۔ ملیالم اداکار دلیپ شنکر نے ٹی وی کے ساتھ ساتھ فلموں میں بھی بہترین اداکاری کا مظاہرہ کیا ہے۔ اداکار دلیپ شنکر کو آخری بار سیریل ’پنج گنی‘ میں چندر شینن کے کردار میں دیکھا گیا تھا۔

قابل ذکر ہے کہ حال ہی میں ٹی وی شو ’امیری یاتھے‘ میں دلیپ شنکر کے ’پیٹر‘ کے کردار کو لوگوں نے خوب پسند کیا تھا۔ مداحوں نے ان کی اداکاری کی جم کر تعریف کی تھی۔ اداکار دلیپ کی اچانک موت سے ان کے ساتھی اداکاروں کو بھی کافی صدمہ ہوا ہے۔ اداکارہ سیما جی نائر نے دلیپ کے انتقال کے بعد سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایک نوٹ شیئر کیا۔ انہوں نے لکھا کہ ’’یہ افسوسناک ہے، آپ نے 5 روز پہلے ہی مجھے فون کیا تھا لیکن میں تب آپ سے ٹھیک سے بات نہیں کر پائی تھی۔ اب حال ہی میں ایک جرنلسٹ نے مجھے فون کر کے اس بات کی جانکاری دی۔ اِس وقت میں مزید کچھ اور لکھنے سے قاصر ہوں۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *