حزب اللہ کا ہاتھ چومتا ہوں، دشمن کو شکست فاش دی ہے، ابوعبیدہ

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حماس کی عسکری ونگ القسام بریگیڈز کے فوجی ترجمان ابوعبیدہ نے ایک پیغام میں حزب اللہ کی جانب سے صہیونی دشمن کو پہنچائے جانے والے بھاری نقصانات کو سراہتے ہوئے اس کی مزاحمتی کارروائیوں کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

ابوعبیدہ نے کہا، ہم حزب اللہ کے مجاہدین کے ہاتھ چومتے ہیں، جنہوں نے صہیونی دشمن کو بھاری نقصان پہنچایا ہے اور مسلسل پہنچا رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ لبنان، اس کے عوام اور اس کی خودمختاری کے خلاف جارحیت کے مقابلے میں حزب اللہ کی کارروائیاں ایک بہادرانہ مزاحمت کا حصہ ہیں، جو تمام بین الاقوامی قوانین اور الٰہی شریعت کے مطابق ایک جائز اور واجب حق ہے۔

ابوعبیدہ نے زور دے کر کہا کہ صہیونی دشمن اپنی مسلسل جارحیت اور قبضے کے ذریعے مختلف محاذوں پر ہونے والی اپنی ناکامیوں کا ازالہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل پوری شدت سے مزاحمتی محاذوں کے درمیان اختلافات پیدا کرنے کی کوشش کر رہا ہے، لیکن وہ اس مقصد میں ناکام رہا ہے، کیونکہ گزشتہ ڈھائی سال سے زیادہ عرصے کے دوران اسے مایوسی اور شکست کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *