[]
حیدرآباد: حیدرآباد کے دومل گوڑہ علاقہ میں ایک ہی ہی خاندان کے سات افراد بشمول تین بچے اس وقت شدید طور پر جھلس گئے جب ان کے گھر میں گھریلو ایل پی جی سلنڈر لیک ہونے کے بعد آگ بھڑک اٹھی۔ یہ واقعہ دومل گوڑہ روز کالونی میں منگل کے صبح 11 بجے کے قریب اس وقت پیش آیا جب خواتین ڈونالڈ تہوار کے موقع پر خصوصی پکوان کر رہی تھیں۔ پدما نامی خاتون نے اپنی بہن ناگامنی اور اس کے شوہر آنند کے علاوہ اپنی بیٹی دھنالکشمی اور 10 سال سے کم عمر کے تین بچوں ابھینو، شرانیہ اور وہار کو تہوار کیلئے اپنے گھر بلایا تھا۔
پولیس نے بتایا کہ یہ خاندان پکوان کے لیے گیس کا ایک بڑا چولہا استعمال کر رہا تھا۔ شبہ کیا جاتا ہے کہ جب چولہا جلایا گیا تو ریگولیٹر سے گیاس لیک ہونے کی وجہ سے فوری آگ لگ گئی جو جلد ہی پورے کمرے میں پھیل گئی، جسکے نتیجے میں ان تمام کے ساتھ گھر کا پورا سامان جل گیا۔ بچوں سمیت تمام 7 افراد کو جو جھلس گئے تھے انہیں علاج کے لیے گاندھی ہاسپٹل منتقل کیا گیا۔ان کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ آگ پر قابو پانے کے لیے فائر ٹینڈرس اور ڈیزاسٹر رسپانس فورس کے حکام مقام حادثہ پر پہنچ گئے۔