“ساٹا SATA” کا سنکرانتی تہوار – پندرا سو سے زیادہ تلگو بولنے والوں کی شرکت 

ریاض ۔ کے این واصف

سعودی عرب مین شاندار پیمانے پے سنکرانتی تہوار کا انعقاد۔ “سعودی عرب تلگو اسوسی ایشن” (SATA) نے مملکت کے شہر دمام میں اس رنگارنگ پروگرام کا اہتمام کیا۔

 

اسوسی ایشن کے بانی ایس ملیش کے مطابق اس یادگار پروگرام مین 1500 سے زائد افراد نے شرکت کی جس مین ریاست آندھرا پردیش اور تلنگانہ سے تعلق رکھنے والے مرد و خواتین کے علاوہ چند دیگر ریاستوں کے مہمان بھی شامل تھے۔ انھوں بتایا کہ اس پروگرام مین خصوصی طور پر بحرین اور کویت سے بھی مہمان تشریف لائے تھے۔

 

خصوصی مہمان ایم بھیم ریڈی صدر ایمگرنٹس ویلفیر اسوسی ایشن فورم حیدرآباد نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس قسم کے اجتماعات تلگو بولنے والون کو ایک دوسرے سے قریب کرتے ہین۔ اس طرح وہ ایک دوسرے مسائل سے واقف ہونگے اور آپسی اتحاد کے ساتھ ایک دوسرے کی مدد کرسکتے ہیں۔

 

اس رنگارنگ پرگرام مین خواتین نے تہوار کی مناسبت سے رنگولی بنانے مین حصہ لیا اور تہوار کا رویتی رقص “کولاٹم” اور دیگر کلچرل پروگرامز پیش کئے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *