ممتا بنرجی قتل و غارت گری سے اقتدار کی راہ ہموار کرتی ہیں: انوراگ ٹھاکر

[]

نئی دہلی: اطلاعات و نشریات اور نوجوانوں اور کھیلوں کے امور کے مرکزی وزیر انوراگ سنگھ ٹھاکر نے مغربی بنگال میں جاری انتخابی تشدد پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ہفتہ کو کہا کہ ترنمول کانگریس کی صدر اور وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی قتل و غارت گری سے اقتدار کی راہ ہموار کرتی ہیں۔

یہاں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے ٹھاکر نے سوال کیا کہ محترمہ بنرجی کی کیا مجبوری ہے کہ وہ اپنی ریاست میں قتل، آتش زنی، انارکی کے بغیر کسی بھی انتخاب میں یقین نہیں رکھتیں۔

ٹھاکر نے کہاکہ ”دہلی میں بارش ہو رہی ہے لیکن بنگال میں بہت زیادہ بارش ہو رہی ہے۔ بنگال کا بم کلچر آج پوری دنیا میں ہندوستان اور جمہوریت کو شرمسار کر رہا ہے۔‘‘

بیلٹ باکس کے استعمال پر سخت رد عمل ظاہر کرتے ہوئے مسٹر ٹھاکر نے کہاکہ ”یہ لوگ ای وی ایم سے ہٹ کر بیلٹ بکس میں کیوں جانا چاہتے ہیں؟ آپ نے دیکھا ہوگا کہ یہ لوگ کس طرح بیلٹ باکس لے کر بھاگ رہے ہیں۔ بیلٹ باکس میں دھاندلی ہو رہی ہے اور بالادستی قائم کرنے کے لیے قتل ہو رہے ہیں۔ ممتا بنرجی پنچایتی راج میں اپنی حکومت قائم کرنے کے لیے کس حد تک گر جائیں گی۔

انہوں نے کہاکہ ”مغربی بنگال میں امن و امان کی صورتحال پوری طرح سے ٹوٹ چکی ہے۔ پنچایت انتخابات کے دوران 12 سے زائد افراد کو قتل کیا جا چکا ہے۔ کئی لوگ زخمی ہیں۔ آج پورا ملک اور دنیا ممتا بنرجی کی حکومت سے سوال کر رہی ہے۔

 آج ملک کہہ رہا ہے کہ ممتا بنرجی کو اپنی ریاست کے لوگوں سے کوئی پیار نہیں ہے۔ ٹھاکر نے کہاکہ “یہ سارا منصوبہ بند تشدد ترنمول کانگریس نے کیا ہے۔ محترمہ ممتا بنرجی بتائیں کہ مغربی بنگال میں ہر الیکشن میں تشدد، بم دھماکے اور قتل کیوں ہوتے ہیں؟ ترنمول کانگریس کے لیڈروں کی عادت بن گئی ہے کہ وہ الزام اپنے سر سے نکال کر دوسروں کے ماتھے پر ڈال دیتے ہیں۔ ممتا بنرجی اس سے بچ نہیں سکتیں۔”



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *