اورنگ زیب پر اسمبلی میں بیان، ابو عاصم اعظمی کی درخواست ضمانت قبل از گرفتاری منظوری

ممبئی: ممبئ کی سیشن عدالت نےسماج وادی پارٹی کے رکن اسمبلی ابو عاصم اعظمی کی جانب سے مغل حکمراں اورنگزیب کے بارے میں دئے گئے بیان پر درج مقدمات میں انکی درخواست ضمانت قبل ازگرفتاری منظور کر لی ہے اور انھیں تین دنوں تک تفتیشی افسر کے روبرو پیش ہونے کا حکم جاری کیا جسکے تحت آج سماج وادی رہنما پولیس اسٹیشن میں حاضر ہوئے تھے ۔

ایڈیشنل سیشن جج ایس وی رگھونشی نے مشروط ضمانت منظور کرتے ہوئے ابوعاصم کو گرفتاری کے وقت بائیس ہزار روپئے کی ضمانت رقم بھی ادا کرنے کا حکم جاری کیا اور ہدایت دی کہ وہ انکے خلاف دستیاب شواہد وثبوت کو مٹانے کی کوشش نہ کریں ۔

اورنگ زیب پر کئے گے تبصرے پر ریاستی اسمبلی کے جاری بجٹ اجلاس کے اختتام تک رکن اسمبلی کو معطل کیا گیاہے۔ گزشتہ دنوں ابو عاصم اعظمی نے اورنگزیب کو ایک بہترین حکمران قرار دیا تھا، جس کے بعد ان کے خلاف تھانے ضلع کے واگلے تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا۔

ابو عاصم اعظمی کے خلاف کارروائی کے مطالبے پر ریاستی قانون ساز اسمبلی اور قانون ساز کونسل کی کارروائی بھی ملتوی کر دی گئی تھی اس سے قبل ہی ابو عاصم نے اس تعلق سے معافی بھی مانگ لی تھی اور وضاحت کی تھی کہ انکے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *