ایم ایل سی انتخابات۔کانگریس، بی آرایس اورسی پی آئی امیدواروں کا بلا مقابلہ انتخاب یقینی

حیدرآباد: تلنگانہ میں ایم ایل اے کوٹہ کے ایم ایل سی انتخابات میں کانگریس، بی آر ایس اور سی پی آئی کے پانچ امیدواروں کا بلا مقابلہ انتخاب یقینی ہوگیا ہے۔ ریٹرننگ آفیسر نے بتایا کہ6 آزاد امیدواروں کے پرچہ نامزدگی قواعد کے مطابق نہ ہونے کے سبب مسترد کردیئے گئے۔

جمعرات، یعنی 13 تاریخ کو پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ ختم ہونے کے بعد ریٹرننگ آفیسر ان پانچ امیدواروں کے بلا مقابلہ انتخاب کا اعلان کریں گے۔ان امیدواروں میں کانگریس کی وجئے شانتی، اے دیاکر اور شنکر نائیک،بی آر ایس کے ڈی شراون اور سی پی آئی کے ستیم شامل ہیں۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *