آسام کی ہیمنت بسوا سرما حکومت نے 4 سالوں میں اشتہارات پر خرچ کر دیے 372 کروڑ روپے

کانگریس رکن اسمبلی عبدالباطن کھانڈاکر کے ایک سوال کا تحریری جواب دیتے ہوئے ریاستی وزیر پیوش ہزاریکا نے بتایا کہ 22-2021 سے گزشتہ 4 مالی سالوں کے دوران میڈیا اشتہارات پر 372.33 کروڑ روپے خرچ ہوئے۔

<div class="paragraphs"><p>آسام کے وزیر اعلیٰ ہیمنت بسوا سرما /  تصویر: آئی اے این ایس</p></div><div class="paragraphs"><p>آسام کے وزیر اعلیٰ ہیمنت بسوا سرما /  تصویر: آئی اے این ایس</p></div>

آسام کے وزیر اعلیٰ ہیمنت بسوا سرما / تصویر: آئی اے این ایس

user

بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت ہو یا مختلف ریاستوں کی بی جے پی حکومتیں، سبھی اشتہارات پر خوب خرچ کرتی ہیں۔ اس سلسلے میں جب کانگریس رکن اسمبلی عبدالباطن کھانڈاکر نے آسام کی ہیمنت بسوا سرما حکومت سے ریاستی اسمبلی میں سوال کیا تو معلوم ہوا کہ گزشتہ 4 مالی سالوں میں 372 کروڑ روپے سے زیادہ اشتہارات پر خرچ ہو چکے ہیں۔ ریاستی وزیر برائے اطلاعات و عوامی رابطہ پیوش ہزاریکا نے یہ جانکاری 12 مارچ کو اسمبلی میں دی۔

پیوش ہزاریکا نے کہا کہ 2016 سے 2021 تک آسام کے وزیر اعلیٰ رہے سربانند سونووال کی قیادت والی ریاستی حکومت نے 5 مالی سالوں میں اشتہارات پر 12.6 کروڑ روپے خرچ کیے تھے۔ اس کے بعد ہیمنت بسوا سرما حکومت نے گزشتہ 4 مالی سالوں میں مختلف میڈیا اداروں کو اشتہارات دینے پر تقریباً 372 کروڑ روپے خرچ کیے۔

کانگریس رکن اسمبلی عبدالباطن کھانڈاکر کے ذریعہ پوچھے گئے سوال کے تحریری جواب میں ہزاریکا نے بتایا کہ موجودہ بی جے پی حکومت نے 22-2021 سے گزشتہ 4 مالی سالوں کے دوران پرنٹ، الیکٹرانک اور آؤٹ ڈور میڈیا میں اشتہارات پر مجموعی طور سے 372.33 کروڑ روپے خرچ کیے ہیں۔ ہیمنت بسوا سرما نے مئی 2021 میں بی جے پی کی قیادت والی دوسری آسام حکومت کے وزیر اعلیٰ کی شکل میں ذمہ داری سنبھالی تھی۔ بی جے پی کی دونوں مدت کار کا مشترکہ طور پر سالانہ اعداد و شمار بھی ظاہر کیا گیا ہے۔ اس سے پتہ چلا ہے کہ 21-2020 مالی سال میں سونووال حکومت نے 30.24 کروڑ روپے خرچ کیے تھے، جبکہ ہیمنت سرما کی طرف سے ریاست میں این ڈی اے حکومت کی دوسری مدت کار میں عہدہ سنبھالنے کے بعد اگلے مالی سال یعنی 22-2021 میں 72.83 کروڑ روپے خرچ کیے گئے۔

تحریری جواب میں پیوش ہزاریکا نے مزید جانکاری دی ہے کہ ہیمنت سرکا حکومت کی طرف سے ہر سال اشتہار کے خرچ میں اضافہ کیا جاتا رہا۔ مثلاً 23-2022 مالی سال میں اشتہارات پر ہونے والا خرچ بڑھ کر 78.85 کروڑ روپے ہو گیا، اور پھر 24-2023 میں یہ مزید بڑھ کر 160.92 کروڑ روپے تک پہنچ گیا۔ 25-2024 مالی سال کے متعلق جانکاری دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ اب تک حکومت کے ذریعہ الگ الگ طرح کے اشتہارات کے لیے 59.72 کروڑ روپے کا استعمال کیا جا چکا ہے۔

آزاد رکن اسمبلی اکھل گگوئی نے بھی حکومت سے اس معاملے میں ایک سوال کیا۔ انھوں نے 16-2015 مالی سال میں اشتہارات پر ہوئے خرچ کی جانکاری مانگی۔ جواب مین پیوش ہزاریکا نے کہا کہ آسام حکومت نے 16-2015 میں اشتہارات پر 18.58 کروڑ روپے خرچ کیے تھے، جو سابق وزیر اعلیٰ ترون گگوئی کی مدت کار کا آخری مالی سال تھا۔ اس کے بعد بی جے پی کی حکومت آئی اور سونووال نے ان کی جگہ لی تھی۔ اگلے ہی سال سونووال حکومت میں اشتہارات پر خرچ بڑھا کر 26.88 کروڑ روپے ہو گیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *