اورنگ زیب کی ستائش صرف پاگل ہی کرسکتے ہیں: یوگی

لکھنو (پی ٹی آئی) چیف منسٹر اترپردیش یوگی آدتیہ ناتھ نے اپوزیشن جماعتوں اور مغل شہنشاہ اورنگ زیب کی ستائش کرنے والوں پر چہارشنبہ کے دن تنقید کی۔

انہوں نے ان لوگوں کی ذہنی حالت اور نیت پر سوال اٹھایا۔ لکھنو میں انہوں نے ریمارک کیا کہ ایسا شخص ہی اورنگ زیب کو اپنا آئیڈیل مان سکتا ہے جس کی ذہنی حالت ٹھیک نہ ہو۔

انہوں نے کہا کہ اگر کوئی جان بوجھ کر اورنگ زیب کی مدح سرائی کرتا ہے تو اسے چاہئے کہ وہ اپنے بیٹے کا نام اورنگ زیب رکھے۔

انہوں نے کہا کہ شاہجہاں کی اپنی تحریر دیکھ لی جائے جو اس نے اپنے بیٹے کے تعلق سے لکھی تھی۔ شاہجہاں نے اپنی سوانح میں لکھا کہ کسی کو بھی اورنگ زیب جیسا بیٹا نہ ملے۔





[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *