
پریاگ راج (پی ٹی آئی) الٰہ آباد ہائی کورٹ نے چہارشنبہ کے دن محکمہ آثارِ قدیمہ (اے ایس آئی) کو ہدایت دی کہ وہ اندرون ایک ہفتہ اترپردیش کے ضلع سنبھل کی جامع مسجد کی آہک پاشی (وائٹ واشنگ) کرادے۔
فریقین کے وکلاء کی بات سننے کے بعد جسٹس روہت رنجن اگروال نے محکمہ آثارِ قدیمہ کو یہ بھی ہدایت دی کہ وہ مسجد کے بیرونی حصہ میں لائٹس لگائے۔
مسجد کی انتظامی کمیٹی کے وکیل ایس ایف اے نقوی نے مسجد کے بیرونی حصہ کی رنگین تصاویر دکھائیں اور تصاویر بتاتی ہیں کہ وائٹ واشنگ ضروری ہے۔