پاکستان: بی ایل اے کی سازش کو سمجھنے سے قاصر رہی پاکستانی فوج، ٹرین ہائی جیک کر حکومت کو 48 گھنٹے کا دیا الٹی میٹم

ٹرین میں 500 مسافرین سوار تھے، جن میں 180 پاکستانی فوج کے جوان تھے، ہائی جیک کرنے والے جنگجوؤں کی تعداد کی بات کریں تو وہ صرف 60 تھے۔ 60 جنگجو پاکستانی فوج کے 180 جوانوں پر بھاری پڑے ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>علامتی تصویر</p></div><div class="paragraphs"><p>علامتی تصویر</p></div>
user

پاکستان میں بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) نے ایک ایسی چال چلی کہ پاکستانی فوج اس کی حکمت عملی کو سمجھ ہی نہیں پائی اور جعفر ایکسپریس کو ہائی جیک کر لیا گیا۔ منگل (11 مارچ) کو ہوئے اس حملے کے بعد پاکستان میں ہلچل مچ گئی ہے۔ دراصل کوئٹہ سے پشاور جا رہی جعفر ایکسپریس پر بی ایل اے کے جنگجوؤں نے حملہ کر دیا تھا۔ موصولہ اطلاع کے مطابق ٹرین میں 500 مسافرین سوار تھے، جن میں 180 پاکستانی فوج کے جوان تھے، وہیں ہائی جیک کرنے والے جنگجوؤں کی تعداد کی بات کی جائے تو وہ صرف 60 تھے۔ 60 جنگجو پاکستانی فوج کے 180 فوجیوں پر بھاری پڑے ہیں۔ حالانکہ سیکورٹی فورسز نے اب تک 155 یرغمالیوں کو آزاد کرانے میں کامیابی حاصل کی ہے۔ بقیہ کی رہائی کے لیے کارروائی جاری ہے۔ واضح ہو کہ اس دوران 27 جگنجو بھی مارے گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس حملے سے قبل بی ایل اے نے ایک فرضی خفیہ اطلاع پاکستانی فوج تک پہنچائی تھی کہ بلوچ جنگجو کوئٹہ میں کسی بڑی کارروائی کو انجام دیں گے۔ اس اِن پُٹ کے بعد پاکستانی فوج نے کوئٹہ میں اپنے حفاظتی انتظامات سخت کر دیے اور وہاں بڑی تعداد میں فوجیوں کو تعینات کر دیا۔ لیکن بی ایل اے کا اصل نشانہ کوئٹہ نہیں بلکہ بولان تھا۔ جب پاکستانی فوج کوئٹہ کی سیکورٹی میں مشغول تھی، تب بی ایل اے نے بولان میں جعفر ایکسپریس پر حملہ بول دیا۔ فوج کی اسٹرٹیجک بھول کا فائدہ اٹھا کر بی ایل اے نے آسانی سے ٹرین پر قبضہ جما لیا۔

ذرائع سے ملی اطلاعات کے مطابق بی ایل اے نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے 30 سے زیادہ پاکستانی فوجیوں کو ہلاک کیا ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے یرغمال بنائے گئے مسافرین کو ’جنگی قیدی‘ قرار دیا ہے۔ اب بی ایل اے نے پاکستان حکومت کے سامنے شرط رکھی ہے کہ اگر وہ اپنے قیدیوں کو واپس پانا چاہتے ہیں تو انہیں بلوچ کارکنان، سیاسی قیدیوں، لاپتہ افراد، جنگجوؤں اور علیحدگی پسند رہنماؤں کو بلا شرط رہا کرنا ہوگا۔ اس کے لیے بی ایل اے نے پاکستانی حکومت کو منگل کی رات 10 بجے سے 48 گھنٹے کا الٹی میٹم دیا ہے اور واضح کر دیا ہے کہ یہ فیصلہ بدلا نہیں جائے گا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *