زلزلہ کے 2 جھٹکوں سے منی پور میں دہشت کا ماحول، ایک کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.7 درج

افسران کا کہنا ہے کہ منی پور کے علاوہ زلزلہ کے جھٹکے آسام، میگھالیہ اور اس خطہ کے دیگر حصوں میں بھی محسوس کیے گئے۔ پہلا زلزلہ تقریباً صبح 11 بجے اور دوسرا زلزلہ دوپہر تقریباً 12.20 بجے آیا۔

زلزلہ، علامتی تصویر یو این آئیزلزلہ، علامتی تصویر یو این آئی
زلزلہ، علامتی تصویر یو این آئی
user

منی پور میں آج 2 مرتبہ زلزلہ کے جھٹکے آئے، جس نے لوگوں کو دہشت میں ڈال دیا ہے۔ ایک زلزلہ کی شدت تک ریکٹر اسکیل پر 5.7 درج کی گئی، جس سے ظاہر ہے کہ جھٹکا زوردار تھا۔ جو خبریں سامنے آ رہی ہیں، اس کے مطابق پہلا جھٹکا صبح تقریباً 11 بجے آیا، اور اسی کی شدت 5.7 تھی۔ شیلانگ میں علاقائی زلزلہ سائنس سنٹر کے افسران کا کہنا ہے کہ اس کا مرکز امپھال مشرقی ضلع کے یائیریپوک سے 44 کلومیٹر مشرق میں اور 110 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔

افسران کا کہنا ہے کہ زلزلہ کے جھٹکے منی پور کے علاوہ آسام، میگھالیہ اور اس خطہ کے دیگر حصوں میں بھی محسوس کیے گئے۔ منی پور میں دوپہر 12.20 بجے دوسرا زلزلہ آیا جس کی شدت 4.1 درج کی گئی۔ اس زلزلہ کا مرکز ریاست کے کامجونگ ضلع میں 66 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔ زلزلہ کے بعد منی پور میں کئی عمارتیں متاثر ہوئی ہیں۔ کچھ عمارتوں میں دیکھا گیا کہ زلزلہ کے بعد شگاف پیدا ہو گیا ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر زلزلہ کے بعد کی کچھ تصویریں اور ویڈیوز سامنے آئی ہیں۔ ایک ویڈیو تھوبل ضلع کے وانگ جنگ لامڈنگ میں ایک اسکول کی ہے جس کی عمارت میں شگاف نظر آ رہا ہے۔ اس اسکول میں نسلی تشدد سے متاثر لوگوں کے لیے ایک راحتی کیمپ چل رہا تھا۔ امپھال میں ایک افسر نے کہا کہ ہم نقصان کی رپورٹ کی تصدیق کر رہے ہیں۔ حالانکہ دیگر ریاستوں میں اس زلزلہ سے کسی نقصان کی خبر نہیں ہے۔


[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *