حیدرآباد دکن کے ممتاز دانشور و ادیب پروفیسر سید محمد قادری ؒ کو خراج عقیدت

حیدرآباد دکن کے ممتاز دانشور و ادیب پروفیسر سید محمد قادری ؒ کو خراج عقیدت

حیدرآباد(راست) صاحبزادہ مجتبیٰ فہیم کی ادارت میں شائع ہونے والے ماہنامہ رنگ و بو حیدرآباد کے ماہِ مارچ کے خصوصی شمارے میں حیدرآباد دکن کے ممتاز دانشور ، ادیب ، مقرر ، مصنف ِ کتب کثیرہ ، بانی ٔ اعجاز پریس پروفیسر حضرت سید محمد قادری ؒ کی حیات ، شخصیت اور ادبی و ملی خدمات پر پروفیسر صاحب کے یوم وصال ۵۰ ویں برسی کے موقع پر ماہنامہ رنگ و بو کی جانب سے خراجِ عقیدت پیش کیا گیا ہے ۔ اس شمارے میں پروفیسر نصیر الدین ہاشمی ، ڈاکٹر عظمت اللہ خاں ، صلاح الدین نیرؔ ، پروفیسر اکبر علی بیگ کے مضامین شائع کئے گئے ہیں ۔ پروفیسر سید محمد قادری صاحب ؒ کے علاوہ مجروح سلطانپوری ، عزیز قیسی، ڈاکٹر معید جاوید ، ڈاکٹر میمونہ منظور ، محمد احمد واحد اور خلیفہ عبدالحکیم کی ادبی سوغات شامل ہیں ۔ تفصیلات کیلئے ماہنامہ رنگ و بو سے فون نمبر9912707786 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے ۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *