ہم شہید حسن نصراللہ کے راستے پر گامزن رہیں گے چاہے ہم قتل کر دئے جائیں، شیخ نعیم قاسم

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل شیخ قاسم نعیم نے تشییع جنازے کے اجتماع سے خطاب میں کہا کہ شہید حسن نصراللہ عوام سے محبت کرتے تھے اور عوام بھی ان سے محبت کرتے تھے وہ مزاحمتی آپریشن کے دوران شہید ہوئے۔  آہ، ہم نے تجھے کھو دیا سید! لیکن آپ ہمارے درمیان زندہ ہیں۔ اللہ کی راہ میں شہادت پانے والے کبھی نہیں مرتے، بلکہ وہ زندہ ہیں اور اپنے رب کے ہاں سے رزق پا رہے ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ ہم اس راستے کو جاری رکھیں گے۔ چاہے ہم سب مارے جائیں، ہمارے گھر تباہ ہو جائیں، ہم مزاحمت کے آپشن سے ہرگز دستبردار نہیں ہوں گے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *