مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بھارت کے زیرانتظام سرحدی شہر کارگل میں امام خمینی میموریل ٹرسٹ کی جانب سے شہید سید حسن نصراللہ اور شہید سید ہاشم سیف الدین کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ایک عظیم الشان تعزیتی جلوس نکالا گیا جس میں بچوں اور خواتین سمیت عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔
یہ جلوس کارگل کی تاریخی جامع مسجد سے شروع ہوا اور لال چوک اور خمینی چوک جیسے نمایاں مقامات سے گزرتا ہوا حسینی پارک پر اختتام پذیر ہوا۔ جلوس کے دوران پورے راستے میں مقاومت کے حق میں امریکہ اور صہیونی حکومت کے خلاف نعرے لگائے گئے۔
اس موقع پر مقررین نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مزاحمتی محاذ کے شہداء کی عظیم قربانیوں پر روشنی ڈالی اور مظلوموں کے دفاع میں ان کے کردار کو اجاگر کیا۔
جلوس کے دوران بسیج جوانوں کے گروپ نے نوحہ خوانی کی۔