سنبھل میں 127 مقامات پر 300 سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب شروع

سنبھل (پی ٹی آئی) سنبھل انتظامیہ شہر میں 127 مقامات پر 300 سی سی ٹی وی کیمرے لگارہی ہے تاکہ سیکوریٹی اور نگرانی بڑھ جائے۔ گزشتہ برس نومبر میں تشدد میں 4 افراد کی ہلاکت کے بعد یہ اقدام کیا جارہا ہے۔

15ویں فینانس کمیشن گرانڈ کے تحت یہ پروجیکٹ روبہ عمل لایاجارہا ہے۔ بلدیہ کے عہدیدار منی بھوشن تیواری نے یہ بات بتائی۔ اُنہوں نے کہاکہ سابق میں لگائے گئے سی سی ٹی وی کیمروں سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو شرپسندوں کا پتہ چلانے مدد ملی۔

شہر بھر میں 127 مقامات پر لگنے والے نئے سی سی ٹی وی کیمروں سے ٹرافک مینجمنٹ بھی بہتر ہوجائے گا۔ یہ کیمرے اہم مقامات، حساس علاقوں اور بڑے چوراہوں پر لگائے جائیں گے۔ سسٹم میں پی ٹی زیڈ (پین ٹیلٹ زون) اور اے این پی آر (آٹو میٹک نمبر پلیٹ ریکگنیشن) کیمرے شامل ہوں گے۔

اس پر 2 کروڑ روپئے کی لاگت آنے والی ہے۔ سسٹم میں وائس کنٹرولرس بھی جوڑے جائیں گے۔ ان کیمروں کا کنٹرول اور مانیٹرنگ دو سنٹرلائزڈ کنٹرول رومس کے ذریعہ ہوگا۔ ایک کنٹرول روم ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ پولیس کی نگرانی میں ہوگااور دوسرا پولیس، بلدیہ کے حکام اور کیمروں کی مینٹینس ایجنسی ملکر چلائیں گے۔

تیواری نے کہاکہ پروجیکٹ شروع ہوچکا ہے اور اسے مکمل ہونے میں دو تا تین ماہ لگ سکتے ہیں۔ گزشتہ برس 24 نومبر کو سنبھل کے کوٹ گڑوی علاقہ میں مغل دور کی جامع مسجد کے سروے کے دوران تشدد پھوٹ پڑا تھا۔ فائرنگ میں 4 جانیں گئی تھیں اور کئی دیگر افراد زخمی ہوئے تھے۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *