مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی نے ایک رسمی ذریعے کے حوالے سے خبر دی ہے کہ ولی عہد محمد بن سلمان نے خلیج فارس تعاون کونسل کے رکن ممالک کے سربراہان اور اردن کے بادشاہ اور مصر کے صدر کو دعوت دی ہے۔
انہوں نے کل بروز جمعہ 21 فروری کو ان ممالک کے رہنماؤں سے غیر رسمی ملاقات کی درخواست کی ہے۔
مذکورہ ذریعے نے اس غیر رسمی ملاقات کے ایجنڈے کا ذکر کئے بغیر بتایا کہ یہ دوستانہ ملاقات وقتاً فوقتاً ہونے والی نشستوں کا حصہ ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق مذکورہ اجلاس کی منظوریوں سے مستقبل میں عرب سربراہی اجلاس کے منصوبوں کا فریم ورک طے کیا جا سکتا ہے جو کہ مصر میں منعقد ہونا ہے۔
واضح رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کے غزہ سے متعلق منصوبے کے اعلان کے بعد سے عرب ممالک کی غیر معمولی نشستوں کا سلسلہ شروع ہوا ہے۔